کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی صلاحیت قابل تعریف ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 7 فروری 2020 12:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے چین کی صلاحیت پراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں چین کی طاقت اورصلاحیت قابل تعریف ہے،دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکہ اورچین میں طے پانے والے حالیہ فیز ون تجارتی معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قراردیا اور اس پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔