ایچ ایم سی میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

جمعہ 7 فروری 2020 14:22

ایچ ایم سی میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پشاورکے ڈائر یکٹر نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے 5 ممبرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں پروفیسر عثمان خٹک (چیرمین کمیٹی)،پروفیسرسعید الرحمان، پروفیسر مشتاق خٹک ،اول خان،افتخار خٹک اور جہانزیب ( چیف فارماسییٹ)شامل ہیں۔کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں ہسپتال میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا اور کورونا وائرس کے پھیلاو،ْ کے خطرات کے پیشِ نظرہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کا قیام اور مخصوص عملے کی تعیناتی سمیت دیگراقدامات کی توثیق کیں۔

ہسپتال کے تینوں میڈیکل وارڈزسے ایک ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی زیرِ نگرانی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، جو کہ کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کے علاج و معالجے اور دیکھ بھال کی زمہ داری نبھائے گے، ساتھ ہسپتال انتظامیہ کو ان مریضوں کے علاج کے حوالے سے وقتاً فوقتاً آگاہ بھی رکھے گیں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے ہسپتال کے عملے کو خصوصی حفاظتی لباس، ماسک اور دیگر سامان کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور تمام عملے کو انتہائی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں گئی۔

کمیٹی نے روزانہ کی بنیادپر کورونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہسپتال کے چیف فارماسیٹ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی۔

متعلقہ عنوان :