ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو’’ریاست مدینہ ‘‘ کا نعرہ ترک کرنے کا مشورہ دےدیا

اسی نعرے کے باعث مصیبتیں آرہی ہیں‘ریاست مدینہ حضرت ابوبکرصدیق ؓ اور حضرت عمرفاروق ؓ کے بعد سے ہی ختم ہو گئی تھی‘ حضرت علیؓ نے ریاست کوفہ میں انصاف کی مثال قائم کی ۔ عامر لیاقت حسین

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 11 فروری 2020 12:54

ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو’’ریاست مدینہ ‘‘ کا نعرہ ترک کرنے ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین11 فروری 2020ء ) ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو ”ریاست مدینہ “ کے نعرے کو ترک کرنے کا مشورہ دیدیا‘ ان کا کہنا ہے کہ جب لوگوں سے ووٹ لیا تو دو نہیں ایک پاکستانی کی بات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کے نعرے کو ترک کر دیں ‘ حکومت میں آنے سے قبل عوام سے ریاست مدینہ کا وعدہ نہیں کیا تھا، بلکے دو نہیں ایک پاکستان کی بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل ریاست مدینہ کے نعرے کے باعث درپیش ہیں۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ حضرت ابوبکرصدیق ؓ اور حضرت عمرفاروق ؓ کے بعد  سے ہی ختم ہو  گئی  تھی۔ ریاست  مدینہ کے بعد کوفہ کی ریاست قائم کی گئی جس کے سربراہ حضرت علی ؓ تھے ، حضرت علی ؓ نے  کوفہ  کی  ریاست  میں انصاف کی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم مثالی ریاستوں کی بات کرتے ہیں تاہم ان کے تقاضوں پر عمل پیرا نہیں ہوتے ۔

 
ان کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں میں مساجد  کے باہر روٹیاں پڑی ہوتی تھی جس کا دل کرتا روٹی کھا لیتا۔ عامر لیاقت نے خو دکا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ  میں شہر کھیس میں جا پہنچا ۔ کھانے کو پیسے نہیں تھے، مسجد کے باہر سے کھانا کھاتا رہا۔ پاکستان میں کسی مساجد  کے باہر روٹیاں نہیں بانٹی جار ہی۔ اس لئے ریاست مدینہ مت کہیں، اسی نعرے کے باعث تمام مصیبتیں آ رہی ہیں۔ایم این اے  ڈاکٹر عامر لیاقت نے شراب کی بوتل کی اجازت دینے کے مطالبے پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو طنز کا نشانہ بنایا۔