شجرکاری مہم قومی فریضہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند ہوگا، ندیم الرحمان میمن

تمام اضلاع میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

بدھ 12 فروری 2020 23:31

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2020ء) شجرکاری مہم ایک قومی فریضہ ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے فائدئے مند اور شہروں میں ماحول کو صاف و شفاف اور صحت مند بنانے میں انتہائی ضروری ہے اس لیے تمام اضلاع میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پاکستان آرمی برگیڈ چھور کینٹ کے کرنل حشمت، میجر شمشیر حید ر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ فاریسٹ ڈی ایف او ممتاز ، محکمہ تعلیم ڈی او بلاول کنبھر ، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر انور کوٹریو ، سوشل ویلفیر آفسر سروپ چند مالہی اور دیگر محکموں کے آفسران موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فاریسٹ کے ڈی ایف او ممتاز سے شجرکاری مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ لی، اس موقع پر انہوںنے بتایا کہ ضلع میں کل محکمہ فاریسٹ کی تین نرسریاں موجود ہیں جس میں تعلقہ سامارو، تعلقہ کنری اور تعلقہ عمرکوٹ میں واقع ہے اور ان نرسریو ں میں اس وقت کل 02 لاکھ کے قریب پودے اور درخت موجود ہیں جس میں سے 50 ہزار پورے لگانے کے قابل ہیں ، انہوںنے کہا کہ پودے اور درخت لگانے کی بہترین موسم 15 فروری سے شروع ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں پودے اور درخت شام کے اوقات میں لگائے جائیں تو فائدہ مند ثابت ہونگے ، اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ضلع عمرکوٹ کے تمام محکموں کے آفسران کو اپنے اپنے دفاتر اور علائقوں میں ایک مخصوص پودے لگانے کا ٹارگیٹ دیا جائے جس میں محکمہ تعلیم کے اسکولوں میں 5 ہزار پودے ، محکمہ صحت 1 ہزار پودے، محکمہ زراعت 2 ہزار پودے اور تمام ٹائون کمیٹیز میں500 500, پودے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں اور این جی اوز کو بھی پودے لگانے کا ٹارگیٹ دیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس شجری کار مہم کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام بنایا جائے جو کہ تمام محکموںاور این جی اوز کو بھیجا جائے اور اس شجر کاری مہم کی آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ مہم چلائی جائے اور بڑے ہونے والے پودوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے ، اس موقع پر انہوںنے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دیں کہ اس شجر کاری مہم کی نگرانی آپ لوگ خود کریں اور اس مہم کو سو فیصد کامیاب کریں ، اس موقع پر انہوںنے تمام ٹائون کمیٹیز اور مونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے علائقوں میں لگائے جانے والے پودوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے محکمہ فاریسٹ کو ملازمین سے مکمل طرح تعاون کریں ، اجلاس کے آخر میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام محکمے اپنے دئے جانے والے پودوں کے ٹارگیٹ کے مطابق پودے لگانے کا ایک واضع شیڈول جاری کریں جس کا مکمل افتتاح ڈپٹی کمشنر اور برگیڈ چھور کینٹ کمانڈر خود کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی ایل میاں محمد گائو ، سی ایم او امتیاز ہالیپوٹو، پی پی ایچ آئی انچارج ، آئی ایچ ایس انچارج، این جی اوز کے نمایندے میر حسن آریسر ، غلام مصطفی کھوسو اور محمد بخش کنبھر نے بھی شرکت کی۔#