افراط زر کی شرح 2.4 فیصد پر پہنچ چکی،حکومتی منصوبوں کی بھرپور مالی معاونت کی جائے گی،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

جمعرات 13 فروری 2020 13:30

افراط زر کی شرح 2.4 فیصد پر پہنچ چکی،حکومتی منصوبوں کی بھرپور مالی معاونت ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح میں کمی ہورہی ہے، 2019 ء کے دوران اس کی شرح 3 فیصد رہی جو اب 2.4 فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے،حکومتی سماجی و سرمایہ کاری منصوبوں کی بھرپور مالی معاونت کی جائے گی۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھو نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح مسلسل کمی کا شکار، بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 4.6 فیصد کی سطح پر آچکی ہے تاہم یہ 2019 ء کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2019 ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو آخری سہ ماہی کے بہتر اشاریوں کے باعث 1.3 فیصد رہی ملک میں میکرواکنامک استحکام کی طرف اشارہ ہے، اس کے علاوہ زر مبادلہ کے ذخائر ملکی معیشت اور مالیاتی نظام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ تمام سماجی و سرمایہ کاری منصوبوں کی بھرپور مالی معاونت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :