خلیل الرحمان قمر کا 7th سکائے انٹرٹینمیٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

جمعرات 13 فروری 2020 14:08

خلیل الرحمان قمر کا 7th سکائے انٹرٹینمیٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) مصنف خلیل الرحمان قمر نے 7th سکائے انٹرٹینمیٹ کے ساتھ ڈرامے لکھنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق خلیل الرحمان قمرہر سال 3یا 4 ڈرامے لکھ کر اسد قریشی اور عبداللہ قادوانی کو دیں گے، خلیل الرحمان کے اب تک مشہور ڈرامے ’’من جلی، صدقے تمہارے، پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو ‘‘ ہیں جبکہ انہوں نے فلم’ پنجاب نہیں جائوں گی اور اب لندن نہیں جائوں گا‘‘ کا بھی سکرپٹ لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :