دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 14 فروری 2020 13:05

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 17500کیوسک اور اخرج 48000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8500 کیوسک اور اخراج 8500کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد12800 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد12800کیوسک اور اخراج 7400 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد53600کیوسک اور اخراج 52900کیوسک،چشمہ آمد57500کیوسک اوراخراج 66000کیوسک، تونسہ آمد54900 کیوسک اور اخراج42500 کیوسک، پنجند آمد10800 کیوسک اور اخراج 5600 کیوسک، گدو آمد 36800کیوسک اور اخراج 30500 کیوسک، سکھر آمد30000کیوسک اور اخراج 4300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3100 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1466.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.924 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1182.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.331 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔