انسداد پولیو مہم کا آغاز17فروری سے شروع

ہفتہ 15 فروری 2020 16:49

انسداد پولیو مہم کا آغاز17فروری سے شروع
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میں پولیو کے موذی مرض کے خلاف صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 17 فروری بروز سوموار سے کیا جائیگا اس مہم میں صوبہ بھر میں 95 ہزار سے زائد ورکر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہم میں 1 کروڑ 94 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اس سلسلہ میں پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کیساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن، بس سٹینڈ، لاری اڈوں پر بھی مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :