پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب،22نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

پیر 17 فروری 2020 12:31

پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب،22نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پنجاب کابینہ کا اجلاس کل ( منگل) کے روز طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میٹرو اورنج ٹرین کے کرایوں کو حتمی شکل دینے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے،صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس،قائد اعظم لائبریری میں تقرریوں کے ترمیمی بل،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ او رڈویلپمنٹ کے فیصلوں کی توثیق،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو،سروس رولز 2019ء کی تشکیل کیلئے تجاویز،حکومتی سرپرستی میں دکانیں بنانے کے ترمیمی بل 2019 اورسیاحت کے فروغ کے لئے بنائے گئے کوارڈی نیشن بورڈ سمیت 22نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔