کالا موتیا اور دماغی امراض کی ادویات کی قلت کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 17 فروری 2020 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) کالا موتیا اور دماغی امراض کی ادویات کی قلت کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے پہلے ہی ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 4 سو فیصد اضافی کر رکھا ہے ۔حکومتی نااہلی کے سبب اب کالا موتیا اور دماغی امراض کی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

منافع خور مافیا یہ ادویات بلیک میں مہنگی فروخت کررہا ہے۔کالا موتیا کے مریض ان ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔اے زیڈ ایم 30 گولیوں کا پیکٹ 47 روپے کی بجائے 7 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ادویہ ساز کمپنیوں کو ڈریپ سے کم قیمت ملنے سے ان ادویات کی پروڈکشن کم کی ۔حکومتی نااہلی اور پروڈکشن کم ہونے سے مارکیٹ میں ان ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں اور عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔