لاہورمیں پنجاب سیف سٹی کے ساڑھے چار ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 17 فروری 2020 20:19

لاہورمیں پنجاب سیف سٹی کے ساڑھے چار ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) لاہورمیں پنجاب سیف سٹی کے ساڑھے چار ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع‘قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہرمیں سیف سٹی اتھارٹی کے آٹھ ہزار کیمروں میں سے ساڑے چار ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں‘کیمروں کو ٹھیک کرنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کی عدم دلچسپی باعث تشویش ہے‘قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تمام خراب کیمرے ٹھیک کرائے جائیں۔