کیلئے پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین پوری جانفشانی کے ساتھ کام کریں،میڈم شاھین رضا

پیر 17 فروری 2020 21:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) تیزی سے بڑھتی ھوئی آبادی تمام مسائل کی جڑ ہے لوگوں کے اندر صحت مند اور خوشحال گھرانے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام طبقات خصو صا کم آمدنی والے افراد تک اپنا پیغام اور خدمات موثر انداز سے پہچانے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین پوری جانفشانی کے ساتھ کام کریں ان خیالات کا اظہار میڈم شاھین رضا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا -انھوں نے کہا کہ حکومت وقت اپنے تمام ملازمین کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اسکے حل کیلئے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائیگی۔

انہوں نے محکمہ کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے اختتام پر انھوں نے محکمہ کے مستقل ہونے والے ملازمین کے درمیان آرڈر تقسیم کیے تقریب میں ڈاکٹر نرجس بتول، انچارج فیملی ہیلتھ کلینک، ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ، ڈاکٹر سحرش احسن، انچارج فیملی ہیلتھ موبائل سروس یونٹ، وقار احمد، ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر گوجرانوالہ، منور حسین، ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ نے شرکت کی، آخر میں عدنان اشرف ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے محکمہ کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔