دُبئی کی شہزادی مملکت کی پہلی خاتون پولیس پائلٹ بن گئیں
23 سالہ کیپٹن شیخہ موضع نے اپنی محنت اور کامیابی کی داستان بیان کر دی
محمد عرفان منگل 18 فروری 2020 15:15
(جاری ہے)
شیخہ موضع نے کہا کہ اماراتی خواتین بہت قابلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں۔
اسی وجہ سے وہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا آپ منوا رہی ہیں۔ 23 سالہ شہزادی نے فورم سے خطاب کے دوران مزید کہا ”ہم اماراتی خود کو ایک عظیم ترین قوم ہونے کا احساس بہت زیادہ خوشی دیتا ہے۔ ہمارے قائدین کی بصیرت اور صنفی مساوات کے نظریئے پر عمل پیرا ہونے کے باعث ہی امارات ترقی کی نئی سے نئی منازل کو چھو رہا ہے۔ اس کے لیے دُبئی کے موجودہ فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا بنتا ہے۔ امارات میں خواتین کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جاتی ہے بلکہ انہیں آگے بڑھنے کے لیے مواقع اور ملازمتوں تک رسائی بھی دی جاتی ہے۔“ کیپٹن شیخہ موضع نے بتایا کہ وہ اس سے قبل ایمریٹس ایئر لائن کی پائلٹ بھی رہ چکی ہیں۔ اپنے زندگی کی کامیابیوں کے لیے انہوں نے اپنے گھر والوں کو تمام تر کریڈٹ دیا۔ بطور پائلٹ اپنی ٹریننگ کے دِنوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”مجھے کئی بار اپنے گھر کی یاد بُری طرح ستاتی تھی۔ ایسا بھی وقت آیا جب میری کوشش اور محنت کا نتیجہ مثبت انداز میں سامنے نہیں آتا تھا۔ اپنی صلاحیت اور قابلیت پر شک ہونے لگتا تھا۔ دِن رات کے مختلف اوقات میں تربیتی اُڑان کے دوران مجھے کئی جسمانی اور ذہنی آزمائشوں سے گزرنا پڑا۔ مجھے خود کو ثابت قدم رکھنے میں خاصی دِقت کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے انسٹرکٹرز کی جانب سے بھی میرے ساتھ سخت برتاؤ کیا جاتا رہا۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ مرد پائلٹس جتنی ہی سخت جان اور ذہنی طور پر مضبوط بن سکوں۔ ویسے بھی ایوی ایشن کے شعبے میں مردوں کی اجارہ داری ہے اور خواتین کو اس شعبے میں قدم رکھنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ اس شعبے میں انہیں اپنی جسمانی استعداد سے دوگنا مہارت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ تاہم اب اماراتی خواتین بھی اس شعبے میں پیر رکھ رہی ہیں۔ “ شیخہ موضع نے دُبئی پولیس میں بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ ذمہ داریاں سنبھالنے پر کہا کہ وہ خود پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ ملک کی خدمت کر رہی ہیں۔ مجھے اس ذمہ داری سے بہت لگاؤ ہے۔ کیپٹن موضع نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ ان کی کہانی دیگر نوجوان اماراتی خواتین کے لیے بھی ترغیب کا باعث بنے گی۔ اور بھی ایوی ایشن کے شعبے میں قدم جما کر اپنا آپ منوائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.