تھک نیاٹ میں گندم کوٹہ کی کمی دور کرنے کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان راجہ فضل خالق

منگل 18 فروری 2020 17:04

تھک نیاٹ میں گندم کوٹہ کی کمی دور کرنے کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،سیکرٹری ..
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان راجہ فضل خالق نے کہا کہ دیامر میں گندم کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،گندم کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا،عوام سول سپلائی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں انشاء اللہ گندم کی کمی اور تقسیم میں کوئی دقت اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

چلاس میں تھک نیاٹ کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک نے مزید کہا کہ تھک نیاٹ میں گندم کوٹہ کی کمی دور کرنے کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔تھک نیاٹ کے کوٹہ سے سپیشل پرچیوں کاخاتمہ کریں گے عوام علاقہ کمیٹی بناکر سول سپلائی سے رجوع کریں،تھک نیاٹ کے عوام کی خواہش پر محکمہ خوراک گندم کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :