خسرو بختیار ،ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے حوالے سے جواب ہائیکورٹ میں جمع

منگل 18 فروری 2020 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے وفاقی وزیر نیشنل سکیورٹی فوڈ مخدوم خسرو بختیار اورصوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے حوالے سے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب آفیسر نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورصوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری جاری ہے۔ احسن عابد نامی شہری کی جانب سے درخواست میں چیئرمین نیب ،ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب کو متعدد درخواستیں دیں لیکن دونوں وزرا ء کے خلاف نیب تحقیقات نہیں کررہا ۔استدعا ہے کہ عدالت نیب کو دونوں وزرا ء کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کا حکم جاری کرے ۔