نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے محکمہ پولیس کو درکار وسائل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس
محکمہ پولیس کو نئے ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے تمام تر سمریز باالخصوص بھرتیوں اور فنڈز کی فراہمی کے کیسز پر عملدرآمد تیز تر کرنے کی ہدایت نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کی کارکردگی بہتر کی جائے اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیسنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ، صوبائی حکومت تمام تر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے گی،،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان
منگل 18 فروری 2020 21:58
(جاری ہے)
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے محکمہ پولیس کو درکار وسائل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء الله عباسی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ودیگر سول و پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بہتر پولیسنگ کیلئے محکمہ پولیس کو درکار وسائل و ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنیگ دی گئی ۔ اجلاس کو نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس کی مختلف شعبہ جات جن میں پولیس یونیفارم ، ٹرانسپورٹ ، آرمز اینڈ ایمونیشن ، جدید آلات ، انفراسٹرکچر ، ٹریننگ و دیگر ضروریات اور ان کے لئے درکار فنڈزکے بارے تفصیلاً آگاہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے ضم شدہ اضلاع میں یونیفارم کیلئے درکار فنڈ کی سمری منظوری کیلئے بھیجی گئی ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کیلئے 289.8 ملین روپے منظور اور ریلیز کئے گئے ہیں جس سے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس کیلئے 78 گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ مزید 421 گاڑیوں کیلئے 2154.79 ملین روپے اضافی فنڈ درکار ہوں گے ۔ آرمز اینڈ ایمونیشن کی خریداری کیلئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی گئی ہے ، جس کی کل لاگت3064.125 ملین روپے ہے ۔ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے کیلئے سمری صوبائی حکومت کو بھیجی گئی ہے جس پر کل لاگت 3586.52 ملین روپے آئے گی۔ آلات میں ٹیلی کمیونیکشن ، پروٹیکٹیو گیئرز اور اے پی سیز وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کیلئے 7377 ملین روپے منظور ہوئے ہیں جس میں 1800 ملین روپے مالی سال 2019-20 کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔ لیویز اور خاصا دار فورس کی تربیت کیلئے پی سی ون کی منظوری ہو چکی ہے جس کی کل لاگت 1267.727 ملین روپے ہے ، جس میں 185 ملین روپے ریلیز کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ فنڈ اگلے دو سال میں ریلیز کئے جائیں گے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ پولیس کو نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میںجامع پولیسنگ کیلئے ضروریات کی مد کل 9622.037 ملین روپے درکار ہوں گے ، جن کے لئے کیسز صوبائی حکومت کو بھیجی جاچکی ہے۔ اجلا س میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے سمریز اور فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی دیر پا ترقی ممکن بنا رہی ہے جبکہ وہاں پر امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.