ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 8 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 19 فروری 2020 12:21

ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 8 کروڑ 11 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواںسال میں ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایک ہزار انڈسٹریل سٹچنگ یونٹس کے لئے 7 کروڑ 83 لاکھ، فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سنٹر کے لئے 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔