ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ملک میں بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریزکی اشد ضرورت ہے‘میاں انجم نثار

ملک میں صنعتوں کیلئے توانائی کی قیمتیں ریجن کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں،ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی کرنا ہو ‘صدر ایف پی سی سی آئی

بدھ 19 فروری 2020 13:39

ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ملک میں بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریزکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار اور ریجنل چیئرمین و نائب صدرڈاکٹر محمد ارشد سے پاکستان کٹلری اینڈ سٹینلس یوٹینسلز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن( پی سی ایس یوایم ای ای)اورآل پاکستان فر ٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ایف ڈی ای) کے عہدہداروں و ممبران نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق ریجنل چیئرمین شیخ محمد اسلم کی قیادت میں ملاقات کی اور گوجرانوالہ ریجن میں کاروباری برادری کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثاراور ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے وفد کے ارکان کو مسائل کے حل کیلئے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ملک میں بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریزکی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مارک اپ کی شرح میں اضافہ،ایکسپورٹ ریفنڈ،توانائی کی قیمتوں میں اضافہ،ایکسل لوڈجیسے مسائل سے مقامی کاروبار اور ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

حکومت ان مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میںصنعتوںکیلئے توانائی کی قیمتیں ریجن کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں،قیمتوں میں اضافے سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جاتی ہے۔ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی کرنا ہو گئی۔ پی سی ایس یو ایم ای اے اور اے پی ایف ڈی اے کے عہدہداروں نے کہاکہ گوجرانوالہ ریجن کا کوالٹی کنٹرول کادیرینہ مسئلہ ہے ، اس مسئلے کے حل کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرئے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار اور ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے وفد کے ارکان کو اس مسئلے کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ٹریڈ باڈیز کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گئی۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان،شیخ محمد اسلم، محمد علی میاں،حمزہ شکیل بھٹہ، میاں شفقت علی اور دیگر نے بھی مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔