حطار انڈسٹری کے مسائل کوچیلنج سمجھ کر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین اکنامک زون مینجمنٹ بورڈ خیبر پختونخوا

بدھ 19 فروری 2020 16:37

حطار انڈسٹری کے مسائل کوچیلنج سمجھ کر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) خیبر پختونخوا اکنامک زون مینجمنٹ بورڈ کمیٹی کے چیئرمین حاجی افتخار احمد نے کہا ہے کہ حطار انڈسٹری کو درپیش مسائل چیلنج سمجھ کر ان کے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، صنعت کاروں کو درپیش مسائل بجلی، سوئی گیس، انفراسٹرکچر، سڑک اور شولڈرز، ٹرکوں کے کھڑا کرنے کیلئے سٹینڈ، ، حادثہ ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کیلئے ہسپتال، ورکروں کیلئے بڑے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے، گندے پانی کی نکاسی جیسے مسائل پر تفصیلی بات کی گئی ہے، صنعت کاروں کو درپیش مسائل کو اولین ترجیح کے طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، پرانی انڈسٹری کا گرڈ سٹیشن چھوٹا ہے، انڈسٹری کا لوڈ زیادہ ہے، زمین ملی تو بجلی کا نیا گرڈ سٹیشن بنائیں گے۔

وہ حطار اکنامک زون مینجمنٹ بورڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منیجر اسٹیٹس آفیسرز بورڈ کمیٹی فیض محمد، چیئرمین ایچ آئی اے ملک عاشق اعوان، پریذیڈنٹ حطار اکنامک زون بورڈ کمیٹی فیصل عتیق، سینئر وائس چیئرمین ایچ آئی اے محمد عطاء الرحمن، وائس چیرئمین ایچ آئی اے شیخ محمد الیاس، سینئر نائب صدر ہری پور چیمبر سفیر اختر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ایف پی سی سی آئی ملک جلیل احمد اعوان، منیجر اسٹیٹ حطار فیصل عزیز خان، سہیل طارق، ملک شیر افن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ملک عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے لہذا انڈسٹری مسائل کو فوری حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔