فرانس، اسلام علیحدگی پسندی پر کریک ڈائو ن کا اعلان

بدھ 19 فروری 2020 22:11

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اسلام علیحدگی پسندی کو ختم کرے گا اور ایک ایسے نظام کا خاتمہ کرے گا جس میں غیر ملکی ممالک فرانسیسی مساجد میں اماموں کو تبلیغ کے لیے بھیجیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی فرانس کے مل ہائو س میں ’علیحدگی پسندی‘ کے خلاف خطاب کے دوران ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ’غیر ملکی اثر و رسوخ کو کم کرنا‘ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جمہوریت قوانین کا ہر کوئی احترام کرے۔

میکرون نے کہا کہ مراکش اور ترکی ہر سال فرانس میں 300 امام بھیجتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 2020ئ میں فرانس کی مسجدوں میں امامت کے سلسلے میں آنے والے امام آخری ہوں گے۔میکرون نے کہا کہ تمام ممالک اس سے متعلق فرانس کے ساتھ متفق ہیں لیکن ترکی نہیں۔

متعلقہ عنوان :