حیدرآباد تعلیمی بورڈ جمعہ کو دسویں جماعت کے نتیجے کا اعلان کرے گا

بدھ 19 فروری 2020 23:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء)حیدرآباد تعلیمی بورڈ جمعہ کو دسویں جماعت کے نتیجے کا اعلان کرے گا، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات2019ء کے نتائج کا اعلان جمعہ21فروری کو سہ پہر3بجے ظاہر کیا جائے گا جبکہ اس نتیجہ کو بورڈ کی ویب سائٹ www.biseh.edu.pkپر بھی دیکھا جاسکتا ہے اور ایس ایم ایس کے زریعہ 8583پر بھی معلوم کیا جاسکتا ہے -