فیصل آباد:آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے صوبہ بھر کے افسران وملازمین کو سوشل میڈیا پر یونیفارم والی تصاویر ہٹانے کے احکامات جاری

جمعرات 20 فروری 2020 21:54

فیصل آباد:آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے صوبہ بھر کے افسران وملازمین ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے صوبہ بھر کے افسران وملازمین کو سوشل میڈیا پر یونیفارم والی تصاویر ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسران‘سی پی اوز‘ڈی پی اوز کو کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے اپنی یونیفارم والی پروفائل تصویر ہٹا دی ہے اور انہوں نے تمام پولیس افسران اور ملازمین کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام سوشل میڈیا اکائونٹس فیس بک‘ ٹویٹر‘واٹس اپ وغیرہ سے اپنی یونیفارم والی تصاویر کو ہٹا دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی اکائونٹس پر اپنی شہرت کیلئے محکمہ کا نام ہرگز استعمال نہ کریں خلاف ورزی کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :