ڈی آئی خان کے بعد ٹڈی دل نے لکی مروت کا رخ کر لیا ہے، عادل صدیق

تمام وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں تاکہ کھڑی فصلوں کو ان کی یلغار سے بچایا جا سکے، کمشنر بنوںڈویژن

جمعرات 20 فروری 2020 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ڈی آئی خان کے بعد ٹڈی دل نے لکی مروت کا رخ کر لیا ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں تاکہ کھڑی فصلوں کو ان کی یلغار سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوںڈویژن عادل صدیق نے لکی مروت میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی فصلوںپر حملوں سے غریب کسانوں کی فصلوںکو بہت نقصان ہوتا ہے اس لئے اس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔

کمشنر بنوں ڈویژن نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ گاڑیوں اور اور سپرے مشینوں کی فہرست تیار کریں جن کو اپریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ محکمہ زراعت کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ کیڑے مار ادویات اور سپرے مشینوں کے اسٹاک کا انتظام کریں تاکہ ان کی پرواز اور حملوں کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پرصوبے کے جنوبی اضلاع میںٹڈی دل کی اوڑان روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔

محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری کے زیرِ انتظام پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے باقاعدہ طریقہ کاروضع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پی ڈی ایم اے اور محکمہ زراعت کا مشترکہ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے میں قائم کر دیا گیا ہے ، جبکہ ڈسٹرکٹ سطح پر ڈی ڈی ایم او کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے تاکہ ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :