سعودی عرب میں موسم کے تیور پھر سے بگڑنے لگے
آج مدینہ منورہ، تبوک اور حائل میں موسلادھار بارش ہونے کا بھرپور امکان ہے
محمد عرفان جمعہ 21 فروری 2020 12:36
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق تبوک، الجوف ، حائل اور مدینہ منورہ میں بارش کا بھی امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی ہونے کی باعث سردی میں اضافہ ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج الجوف ، حدود شمالیہ، قصیم، حائل، ریاض، مشرقی ریجن اور نجران کے جنوبی و مغربی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مملکت کے شمالی وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔ بحیرہ احمر میں بھی اُونچی لہریں اُٹھیں گی۔ واضح رہے کہ اس بار سعودی عرب میں سردی اور بارشوں نے نظامِ زندگی بُری طرح سے معطل کر رکھا ہے۔مکہ مکرمہ کا گرم خطہ بھی سردی کی لہر کے باعث ٹھٹھر کر رہا گیا ہے۔ اکثر زائرین کو بھی یہاں پر گرمی کی بجائے ٹھنڈ کی صورت میں سرپرائز مِلا ہے۔ اس وقت بھی سعودی عرب میں سردی پورے زور و شور سے پڑ رہی ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ ایسا ہی ایک علاقہ الدوادمی ہے جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک نیچے آ چکا ہے۔جبکہ سردی کی شدت سے الدوادمی کے نلکوں میں پانی جم گیا ہے۔چند روز قبل الدوادمی کے ایک مقامی کسان نے اپنے کھیتوں میں نصب ایک ٹیوب ویل کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سے نکلنے والا پانی شدید سردی کے باعث جما ہوا دکھائی دے رہا تھا۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بہت حیرت کا اظہار کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.