ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سیکنڈ سیڈڈ میلوس رائونک نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

جمعہ 21 فروری 2020 16:52

ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سیکنڈ سیڈڈ میلوس رائونک نے مینز سنگلز ..
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) کینیڈا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ میلوس رائونک اور امریکہ کے سٹیو جانسن اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں کینیڈا کے میلوس رائونک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی کیڈریک مارشل کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں میزبان کھلاڑی سٹیو جانسن نے ہم وطن حریف کھلاڑی جیک سوک کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 5-7 اور 6-1 سی شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔