متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی

2 نئے متاثرہ افراد کا تعلق فلپائن اور بنگلہ دیش سے ہے، دونوں نے حال ہی میں ایک چینی شخص سے ملاقات کی تھی

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 فروری 2020 21:31

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی، 2 نئے متاثرہ افراد کا تعلق فلپائن اور بنگلہ دیش سے ہے، دونوں نے حال ہی میں ایک چینی شخص سے ملاقات کی تھی۔ خلیج ٹائمز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امارات میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایک متاثرہ شخص کا تعلق بنگلہ دیش جبکہ ایک کا تعلق فلپائن سے ہے۔ دونوں متاثرہ افراد نے حال ہی میں ایک چینی شخص سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد دونوں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ دونوں متاثرہ افراد کو نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 11 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چین میں کرونا وائرس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 2236 ہو گئی۔ جبکہ ،متاثرہ افراد کی تعداد 76ہزار تک پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ چین کے باہر دیگر ممالک میں کرونا وائرس سے اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔