برآمدات پر انکم ٹیکس محصولات میں 38فیصد اضافہ ریکارڈ

سات ماہ کے دوران وصولیوں کا حجم 4ارب تک بڑھ گیا، ایل ٹی یورپورٹ

ہفتہ 22 فروری 2020 15:55

برآمدات پر انکم ٹیکس محصولات میں 38فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) رواں مالی سال برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے ۔لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو )کراچی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ جولائی تا جنوری کے دوران برآمدات پر انکم ٹیکس وصولیوں کا حجم 4ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 2.94ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 1.06ارب روپے یعنی 38فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020 کے دوران ٹیکس وصولی میں 22فیصد کا اضافہ ہوا جس سے محصولات کا حجم 581ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2019 کے دوران اس مد میں 474ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :