ْپاکستان چین سے اپنے شہریوں کوچینی حکومت کی اجازت کے بغیرواپس نہیں لاسکتا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا

دونوں حکومتیں چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی دیکھ بھال کررہی ہیں ‘ وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت کی گفتگو

پیر 24 فروری 2020 12:49

ْپاکستان چین سے اپنے شہریوں کوچینی حکومت کی اجازت کے بغیرواپس نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ پاکستان چین سے اپنے شہریوں کوچینی حکومت کی اجازت کے بغیرواپس نہیں لاسکتا،ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین دونوں حکومتیں چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی دیکھ بھال کررہی ہیں اورانہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ وہ ذاتی طورپربھی چین میں کچھ پاکستانی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :