کوروناوائرس بحرین پہنچ گیا

بحرین کی وزارت صحت نے بحرین میں کورونا وائرس (Covid-19) کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 فروری 2020 19:00

کوروناوائرس بحرین پہنچ گیا
منامہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2020،نمائندہ خصوصی،نبیل ایوب) بحرین کی وزارت صحت نے بحرین میں کورونا وائرس (Covid-19) کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی، بحرینی شہری کے ایران سے واپسی پر وائرس کے بارے میں شبہ کیا گیا تھا، جس کی بنیادی علامات پر مریض کو ایک خصوصی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں فوری طور ابراہیم خلیل کانو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا، وزارت صحت نے کہا کہ وہ وائرس یقینی طور پر موجود ہونے پر مزید احتیاطی اقدامات کررہے ہیں، جن میں متاثرہ ممالک سے پہنچنے والے افراد 14 دن کی مدت تک ان کی نگرانی میں رہیں گے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے طے کردہ بین الاقوامی معیار کے مطابق وزارت نے ان تمام شہریوں اور رہائشیوں کو فون کیا ہے جو COVID19 کی علامات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے، یا وہ لوگ جنہوں نے بیماری سے متاثرہ کسی ایک ملک کا سفر کیا ہے، یا ان میں سے کسی ایک جگہ سے سفر کرنے والے شخص سے بات چیت کی ہے، یا کسی متاثرہ مریض سے بات چیت کی ہے، خود کو الگ تھلگ کرنے کے لئے (444) پر کال کریں، اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں، اور دوسروں کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :