بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن کوئٹہ نے ونٹر زون مڈل 2019 ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 24 فروری 2020 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالرزاق اور اسیسمنٹ ایکسپرٹ سید سراج الدین نے ونٹر زون مڈل 2019 ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران سی ای اوبیک عبدالرزاق اور اسسمنٹ ایکسپرٹ سید سراج الدین نے بتایا کہ بلوچستان ریذیڈینشل کالج ژوب اور لورالائی نے صوبے بھر کی پہلی 20 پوزیشن اپنے نام کیں۔

جبکہ بلوچستان ریذیڈینشل کالج ژوب کے 4طالبعلموں محمد زاہد ولد احمد جان نے صوبے بھر میں کل 600نمبروں میں586 نمبر لیکر 97.67 فیصد کے ساتھ پہلی, عبدالغفور ولد مہر علی اور ذولقرنین اسد ولد ملک اسد اللہ سلیمانی نے 583 نمبر لے کر 97.23 فیصد کے ساتھ دوسری, جبکہ محمد عمر خان ولد خوشحال خان نے 583 نمبر لیکر 97.1فیصد کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالرزاق اور اسیسمنٹ ایکسپرٹ سید سراج الدین نے بتایا کہ مڈل کے سالانہ امتحانات کا انعقاد دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا۔

جس میں صوبے بھر سے 42859 طلباوطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 41600 اُمیدوار وار کامیاب جبکہ 1239 امیدوار فیل قرار پائے۔ اور امتحان میں کامیابی کا تناسب 97فیصد رہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکولز نذر محمد , اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالواسع اور بی۔ار۔سی ژوب کے پرنسپل داد محمدنے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :