کلاچی تحصیل میں ٹیوب ویلوں اور دیگر منصوبوں کیلئے 10کروڑ روپے کا اعلان
پیر 24 فروری 2020 23:37
(جاری ہے)
وزیر آبپاشی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کلاچی میں ٹیوب ویلوں اور دیگر منصوبوں کے لئے دس کروڑ روپے کا اعلان کیا انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت دی کہ گومل زام ڈیم کے باقی ماندہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کلاچی کی لاکھوں ایکڑ پر محیط بنجر زمینوں کو آباد کیا جاسکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کلاچی مجھے نوشہرہ کی طرح عزیز ہے کیونکہ میرے آغاز خان گنڈاپور کے خاندان کے ساتھ 70 کی دہائی سے مراسم ہیں۔جب تک وزیر ہوں اس علاقے کے لئے ہر سال سپیشل فنڈ منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ سردار آغاز خان گنڈاپور نے وزیر آبپاشی کو تحصیل کلاچی کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کلاچی کے جملہ مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں نہریں ہیں انکے کنارے بلیک ٹاپ سڑکیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائیںاورمحکمہ آبپاشی، کلاچی کے آخر ی کنارے کے کھیتوں تک پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ کلاچی کی بنجر زمینوں کو نہری پانی ملنے سے لاکھوں ایکڑاراضی قابلِ کاشت بنائی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.