جرمنی میں ڈرائیور نے کارنیوال پریڈ پرکار چڑھا دی ، متعدد افراد زخمی

واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ،جرمن پولیس

منگل 25 فروری 2020 12:18

جرمنی میں ڈرائیور نے کارنیوال پریڈ پرکار چڑھا دی ، متعدد افراد زخمی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) جرمنی کے وسطی شہر ووکس مارسن میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار کارنیوال کے ایک جلوس پر چڑھا دی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس واقعے سے چند روز قبل ہی جرمن شہر فرینکفرٹ کے نزدیک ایک مسلح شخص نے گیارہ افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا تھا اور پھر خود کو گولی مار لی تھی۔جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے بعد نسل پرستی کی بنیاد پر تشدد کا یہ سب سے سنگین واقعہ تھا۔