اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے وکیل یافث نوید ہاشمی کو دو ہفتے میں بازیاب کرانے کا حکم

منگل 25 فروری 2020 15:22

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے وکیل یافث نوید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے وکیل یافث نوید ہاشمی کو دو ہفتے میں بازیاب کرانے کا حکم دیدیا ۔ منگل کو سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ درخواست کی پیروی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ، ملتان ہائیکورٹ بار کے وکیل آصف ممتاز ملک ایڈووکیٹ اور قارب نوید ہاشمی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عمیر بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاکہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ ملتان ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر ہیں، یافت نوید اگست کی چھٹیوں میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کی سیر کو آئے تھے۔ عمیر بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاکہ یافت نوید کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال بلو ایریا اسلام آباد کی پارکنگ سے انھیں چند نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عمیر بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ابھی تک یافت نوید بازیاب نہ ہو سکے ہیں، یافث نوید ہاشمی کی گمشدگی کے خلاف ملتان بار نے شدید احتجاج کیا تھا۔

عدالت نے یافت نوید کی پراسرا غائب ہونے پر ریاستی اداروں کی ناکامی قرار دیدیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عدالت حکم پر وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی بنائی،جے آئی ٹی کا ایک اجلاس ہو گیا ہے۔عدالت نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے وکیل کو تین ہفتے میں بازیاب کرانے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے آئی جی پولیس اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔