اس وقت لہریں اور ہوائیں ن لیگ کو ریسکیو کر رہی ہیں

جب انہیں اقتدار ملے گا، آل شریف سے ہی آئے گا، تب تک شاہد خاقان عباسی اور ظفر الحق جیسے لوگوں پر بحث ہوتی رہے گی، عارف حمید بھٹی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 10:38

اس وقت لہریں اور ہوائیں ن لیگ کو ریسکیو کر رہی ہیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء)   لہروں اور ہواؤں نے اپنا رخ مسلم لیگ ن کی جانب کر لیا ہے۔ جب سے عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، ن لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہی مشکلات سے بچنے کے لئے ن لیگ کی قیادت اس وقت لندن میں موجود ہے۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اب لہریں اور ہوائیں ن لیگ کو ریسکیو کر رہی ہیں ۔

ن لیگ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اس سے بچانے کے لئے لہروں نے رخ ن لیگ کی طرف کر دیا ہے جس کے بعد ان کو ریسکیو کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو جب بھی اقتدار ملے گا، آل شریف کی وجہ سے ہی ملے گا۔ن لیگ کو اقتدار تب تک نہیں مل سکتا جب تک آل شریف پاکستان آ کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے اور جب تک ن لیگ کی قیادت واپس نہیں آئے گی، تب تک شاہد خاقان عباسی اور ظفر الحق جیسے لوگوں پر بحث ہوتی رہے گی، اصل قیادت ن لیگ کی آ ل شریف ہے جو لندن میں موجود ہے، اپنی پارٹی کی سیاست بچانے اوراقتدار میں آنے کے لئے آل شریف کو ہی میدان میں آنا ہو گا اور وہ بہت جلد آجائیں گے کیونکہ لہروں اور ہواوں نے رخ ن لیگ کی جانب کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ان کے لئے اچھے فیصلے ہو سکتے ہیں او ر ن لیگ کو مشکلات سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں بہت جلد پاکستانی سیاست میں دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ن لیگ کی قیادت اس وقت لندن میں موجود ہے جس کے بعد باتیں کی جا رہی تھیں کہ وہ کسی اشارے کاانتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے، کہا جا رہا تھا کہ ن لیگ کی قیادت تب واپس آئے گی جب ان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اب لہریں اور ہوائیں ن لیگ کو ریسکیو کر رہی ہیں ۔ن لیگ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اس سے بچانے کے لئے لہروں نے رخ ن لیگ کی طرف کر دیا ہے جس کے بعد ان کو ریسکیو کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔