بولیویا میں سالانہ اورورو کارنیول فیسٹیول اختتام پزیر ہو گیا

بدھ 26 فروری 2020 13:00

بولیویا میں سالانہ اورورو کارنیول فیسٹیول اختتام پزیر ہو گیا
سوکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وسطی جنوبی امریکی ملک بولیویا میں سالانہ اورورو کارنیول فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

بولیویا ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کارنیول کا انعقاد ہر سال فروری کے ماہ میں کیا جاتا ہے ، اس تہوار کو مذہبی تہوار کے طور پر 1700 کی دہائی سے شروع کیا گیا تھا۔ تہوار کو بڑے پیمانے پر کیتھولک آبادی مذ ہبی تہوار لینٹ کے شروع ہونے سے قبل مناتی ہے ۔تہوار میں کارنیال ڈی اورورو میں پریڈ ، لوک ڈانس اور فنکاروں کی جانب سے براہ راست پرفارمنس ،گھڑسواری بھی تہوار کا حصہ ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :