سلانوا لی، مویشیوں میں پروٹین کی کمی دورکرنے کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، ڈیری و لائیوسٹاک ماہرین

بدھ 26 فروری 2020 13:00

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈیری ولائیوسٹا ک ماہرین نے بتایا ہے کہ جانوروں کی خورا ک میں پروٹین کی کمی کو پوراکرنے کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، مقررہ مقدا رمیں یوریادینا گوشت اور دودھ دینے والے جانوروں کیلئے فائد ہ مند ہوتا ہے، خورا ک کیلئے یوریاکا استعما ل مختلف طریقوںسے کیاجاتا ہے، یوریاپانی یا گڑ کے شیرے کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے، خشک چا رے میں یوریا کے محلول کا استعمال اس کی غذائیت میں اضافہ کرتا ہے، 80سے 100گرام یوریا گائے اور بھینسوں کیلئے روزانہ استعمال کیاجاسکتا ہے، بھوسہ اور خشک گھاس کے ساتھ یوریاکا استعمال اس طرح ہوتا ہے کہ سبز گھاس اور بھوسے میں ہاضمے دار پروٹین اور یوریا ملا کر جانوروں کو دیا جا ئے تو ا س سے جانوروں کے غذائی ہاضمیت میں اضافہ ہوتا ہے، یوریاکے محلول کو بھوسے یہ خشک گھاس کے اوپر چھڑ کنے سے اس کے ہاضمیت میں پروٹین 2فیصد بڑھ جاتی ہے اور موجودہ ہاضمے دار غذائی اجزاء میں 60فیصداضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ممکن ہے بھوسہ اور خشک گھاس میں 5فیصدیوریا کا محلو ل استعمال کیا جاتا ہے یوریا اور گڑ چینی کا شیر ہ محلول کی شکل میں بھی دیاجاسکتا ہے، گڑ کا استعمال کرنے کی بجا ئے چینی کا شیر ہ شوگر ملوںسے خریدا جاسکتا ہے جو گڑ کے مقابلے میں 80فیصد کم قیمت پر مل جاتا ہے، یوریا پانی میں ملا کر شیرے میں شامل کیا جا ئے، گائے اور بھینس کیلئے ایک کلوصبح ایک کلو شام کے حساب روزانہ دیاجائے جو آہستہ آہستہ کچھ دنوںمیں صبح و شام تک بڑھا یا جا ئے ، بھیڑوں او ربکریوں میں 3چوتھائی صبح شام دیاجا ئے، یہ طریقہ نہا یت ہی موثر ہے۔

متعلقہ عنوان :