یمن پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع

بدھ 26 فروری 2020 14:40

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز برطانیہ کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کو منظور کیا گیا جس کی تیرہ ملکوں نے حمایت کی تاہم چین اور روس نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ یمن پر اب پابندیاں آئندہ برس فروری تک لاگو رہیں گی۔ اس پیش رفت سے قبل سلامتی کونسل میں روسی اور برطانوی وفود کے درمیان مذاکرات جاری رہے جن میں روس نے اس بات کو باور کرایا کہ اگر قرارداد کے مسودے میں کسی بھی طرح الزام ایران پر عائد کیا گیا تو اسے روس ویٹو کر دے گا۔