۷ بعض ضروری حفا ظتی تدابیر اختیار کر نے سے کرونا وائرس سمیت اکثر متعدی امراض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،مقررین
بدھ 26 فروری 2020 21:32
(جاری ہے)
ما ہر ین کا کہنا تھا کہ کر ونا وائرس سے اب تک سب سے زیا دہ جا نی نقصان چین میں ہو ا ہے جبکہ اس سے امر یکہ، ایران، افغانستان، سنگا پور، تا ئیوان اور جا پان میں بھی متا ثرہ افراد ہ رپورٹ ہو ئے ہیں۔
ڈاکٹر ممتاز علی ( نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ اسلام آباد)نے کورونا وائرس کی مو جودہ صور تحال پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی وزارت صحت نے کو رونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر اسلام آباد میں ایک ایمر جنسی آپریشن سنٹر قائم کر کے حفا ظتی اقدامات کے ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جا ری کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی معا ونت سے کرونا وائرس کی روک تھام اور خدانا خواستہ ممکنہ آئوٹ بریک کی صورت میں چاروں صو بوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستاں کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے سا تھ قر یبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت کی نگرانی میں ملک کے تمام متعلقہ اداروں کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے آن بورڈ لیا گیا ہے اور اس ضمن میں ہر 48گھنٹے بعد متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کے اجلاس با قا عدگی سے منعقد کئیے جا رہے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ خوف کی ضرورت نہیں ہے البتہ کو رونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں جہاں تما م ضر وری حفا ظتی اقدامات کی پا بندی کر نی چا ہیے وہاں عوام میں بڑے پیما نے پر شعور و آگہی کے ذریعے بھی نہ صرف کرونا وائرس بلکہ دیگر متعدی امراض سے بچائو کے اقدامات بھی اٹھا ئے جا سکتے ہیں۔ کا نفرنس سے ڈاکٹر ضیاء الحق پرو وائس چانسلر اور ڈین پبلک ہیلتھ ، ڈاکٹر زوہیب خان ڈائر یکٹر اورک، ڈاکٹر سمیعہ لطیف (بر طانیہ)، ڈاکٹرمحمد فواد (سی ڈی سی چین)، ڈاکٹر یا سر یو سفزئی ڈائر یکٹر پی ایچ آر ایل اور ڈاکٹر مقصود خان چیئر مین ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی مختلف مو ضو عات پر تبا دلہ خیال کیا۔ قبل ازیں افتتا حی سیشن سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کر تے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ یہ کا نفرنس ایک ایسے مو قع پر منعقد ہو رہی ہے جب ایک جا نب اس سارے خطے کو کورونا وائرس کے حملے کا سامنا ہے جبکہ دوسری جا نب معاشرے کو پرانے امراض کے سا تھ سا تھ بعض نت نئے پبلک ہیلتھ ایشوز کے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ انھو ں نے تو قع ظا ہر کی کہ اس کا نفر نس کی تجا ویز اور سفارشات سے نہ صر ف کو رونا وائرس کی روک تھا م میں مدد ملے گی بلکہ اس سے دیگر متعدی اور غیر متعدی امر اض کی روک تھام کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.