لال مسجد کے حالات روزبروز گھمبیر اور پریشان کن ہوتا جا رہا ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

بدھ 26 فروری 2020 23:35

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص ‘مرکزی کنوینئرمولانا عبدالقادرلونی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی‘ صوبائی امیر خیبرپختونخوا مولاناقاضی الرحمن نکیال مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی سائیں عزیزاحمدشاہ امروٹی مولناقاری محمد اکمل نجیم خان ایڈوکیٹ سالارعبدالغفارخان ودیگرنے کہا کہ لال مسجد کے حالات روزبروز گھمبیر اور پریشان کن ہوتا جا رہا ہے لوگوں کو مجبوراً سڑک پر نماز ادا کرنے پرمجبور کرہے ہیں لال مسجد پرکشمیر کے مناظر کی ریہرسل کیے جارہے ہیں مناسب اور موزوں سرکاری زمین پر علاقہ کے لوگوں نے اپنی ضرورت کے تحت مسجدومدرسہ بنا لیا تھااور مسجد مدرسہ بن جانے کے بعد سرکاری محکموں نیاسے مسجد کے طور پربھی قبول کر چکاتھا لیکن اب باربار ریڈ زون کینام پر سے مدارس کوہراساں کیاجارہاہے لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر حکومت نے پوری قوم کو اضطراب سے دو چار کردیاہے انہوں نے کہا کہ حکومت لال مسجد کے مسئلے کومذاکرات کے میز پرمثبت طریقے سے حل کرکے لال مسجدومدرسہ کیمتعلق مولاناعبداللہ ودیگرتمام متعلقین کومطمئن کرکیپرامن حل نکالاجائیں اس سلسلے میں حکومتی پالیسی جیسے اہم مسئلہ کے بارے میں بد اعتمادی کی فضا کو ختم کرنے کے لئیمعاملات کو افہام وتفہیم سیآگے کی طرف لییجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اہل مدارس اور مساجدکونہ چھیڑاجائے مدارس کے خلاف گھیراتنگ کرنے والیسکندمرزا جنرل یحیی اور پرویز مشرف نشان عبرت بن چکیییں انہوں نے کہا کہ مساجداورمدارس کی حرمت و آزادی پر کبھی بھی کوء آنچ نہیں انے دینگیمغربی قوتوں کی خوشنودی پرمدارس دینیہ کی دشمنی کی عالمی صہیونی کاایجنڈاہیالزامات اور میڈیا ٹرائل دینی مدارس کا کیا جارہاہیانہوں نیکہامدراس دینیہ پیغام وحدت اور محبت کو عام کرنے کا بیٹرہ اٹھائے ہوئے ہیں لیکن اس کیباوجود حکومتی قہر و جبر کا نشانہ دینی مدارس کو ہی بنایا جارہاہے لال مسجدپرحکومتی طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ، بیس سالوں سے حکومتوں اور میڈیا نے عالمی قوتوں کی زیر سرپرستی لال مسجد کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کیے جارہے ہیں ، لیکن پاکستانی قوم نے دینی مدارس اورعلما کرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کر کے ان سازشوں کو ناکام بنا دیاعلامہ اقبال نے بڑی درد مندی اور دلسوزی کیساتھ فرمایا ان مکتبوں کو اسی حالت میں رہنے دو،غریب مسلمانوں کے بچوں کو انہیں مکتبوں میں پڑھنے دو،اگر یہ ملا اور درویش نہ رہے تو جانتے ہو کیا ہوگا جو کچھ ہوگا میں اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا ہوں انہوں نے کہا کہ خدا را !حکمران طبقہ علماء اور مدارس کے بارے میں اپنے منفی روئیے کو بدلئے مساجد اور مدارس کے وقار و اعتماد کو ٹھیس مت پہنچائے لال مسجدکے خلاف گھیراتنگ کرنے سے بازآجائیلال مسجد کا محاصرہ ختم کیاجائے اس نازک حالات میں جہاں ایک جانب کشمیروسرحدات پرحالات تشویشناک دوسری جانب ملک میں مہنگائی بدحالی کادوردورہ ہے لٰہذا وفاقی حکومت حالات کے نزاکت کوسمجھتے ہوئے نادان مشیروں کے غلط اقدامات آبیل مجھے ماروالے فیصلوں کے بجائے دوراندیش ملک دوستی وحالات کی بہتری لانے کیلئے مثبت فصیلے کریں۔