وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان یکم مارچ کو تحصیل اپر خانپور میں نیو فیڈر کا افتتاح کریں گے

جمعرات 27 فروری 2020 19:05

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان یکم مارچ کو تحصیل اپر خانپور ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان یکم مارچ کو تحصیل اپر خانپور میں نیو فیڈر کا افتتاح کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سابق تحصیل ممبر ملک نزاکت کی رہائش گاہ پر اس حوالہ سے تمام برادریوں کے عمائدین کے مابین ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں افتتاحی تقریب کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

عمائدین علاقہ نے مستقل بنیادوں پر بجلی مسائل کے حل پر عوامی قائد عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر سورج گلی فیڈر پیسکو 11 کے وی اے کو شفٹ کر کے آئسکو فیڈر بری امام اسلام آباد سے منسلک کیا گیا ہے جس سے اپر خانپور کے متعدد علاقہ جات سے وولٹیج مسائل کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ممکن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :