کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باوجود جاپانی خاتون کا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باوجود جاپانی خاتون کا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) جاپان میں کرونا وائرس سے کلیئر قرار دی جانے والی خاتون کا دوبارہ طبی معائنہ پر ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا جس کے بعد میڈیکل حکام نے اسے انتہائی حفاظتی وارڈ میں داخل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کی جاپانی خاتون چین میں وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ ووہان میں ٹورسٹ گائیڈ کے طور کام کر رہی تھی جس کاکھانسی اور درد کی شکایت پر جاپان واپسی پر 29 جنوری کو کرونا ٹیسٹ کیا گیا، تاہم ہسپتال سے اسے معمول کے مطابق صحت مند قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیا گیا جس نے ایک ہفتہ بعد گلے میں خراش اور سینے میں درد کی شکایت پر دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا اور طبی معائنہ کے بعد اس کا کرونا ٹسیٹ پازیٹو قرار دیا گیا، جاپان میں کرونا وائرس سے 186 افراد متاثر اور 4 ہلاک ہوئے جبکہ کروز شپ پر705 افراد کرونا وائرس سے متاثرہ قرار دئے گئے ہیں ۔