ترکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ’پی کے کے‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 28 فروری 2020 10:45

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء)شام میں فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقے میں داخل ہونے کی کوشش میں ’ پی کے کے‘ تنظیم کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک کمانڈوز کی اس کارروائی میں مارے گئے ان دہشتگردوں میںکوہ قندیل آپریشن کے کئی سرغنہ بھی شامل تھے۔ کارروائی کے دروان 5 مزید دہشتگردوں نے خود کو قانو ن کے حوالے کر دیا، ایک سال کے عرصے میں گرفتاری دینے والے دہشتگردوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔