ترکی نے ادلب میں اپنے فوجیوں کی موجودگی سے متعلق آگاہ نہیں کیا، روس

ترک فوجی ، شامی جنگجوئوں کے بیچ موجود تھے، جس وجہ سے وہ ادلب میں بم باری کی لپیٹ میں آ گئے،روسی وزارت دفاع

جمعہ 28 فروری 2020 14:40

ترکی نے ادلب میں اپنے فوجیوں کی موجودگی سے متعلق آگاہ نہیں کیا، روس
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) روس کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ ترکی کے فوجی ، شامی مسلح جنگجوں کے بیچ موجود تھے جس کے سبب وہ ادلب میں ہونے والی بم باری کی لپیٹ میں آ گئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ اسود میں موجود روسی بیڑے کا کہناتھا کہ اس نے کروز میزائل سے لیس دو فریگریٹس شام کے ساحل پر بھیجی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ ترکی نے روس کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا تھا کہ ترکی کے فوجی شام میں ادلب کے علاقے میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کی جانب سے پیش کردہ معلومات کی رو سے ترک فوجیوں کو علاقے میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔بیان کے مطابق روسی طیاروں نے ادلب میں اس علاقے پر فضائی حملے نہیں کیے جہاں ترک فوج کے یونٹ موجود تھے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں جاننے کے بعد روس نے شامی فوج کی جانب سے مکمل فائر بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ادلب میں کم جارحیت کے علاقے میں موجود شامی مسلح جنگجوں نے 27 فروری کو شامی سرکاری فورسز پر ایک بڑے حملے کی کوشش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :