صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گورنرہاؤس پشاورمیں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

جمعہ 28 فروری 2020 19:10

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گورنرہاؤس پشاورمیں شجرکاری مہم کے تحت پودا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے گذشتہ روز گورنرہاؤس پشاورمیں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

(جاری ہے)

پودالگانے کے بعد ملکی سالمیت، ترقی و خوشحالی کیلئے دعابھی کی گئی۔صوبائی وزیرجنگلات اشتیاق ارمڑ بھی اس موقع پر موجودتھے۔