لبنان میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر تمام اسکول 8 مارچ تک بند

کرونا کے پھیلاؤ سے متاثرہ ممالک سے لوگوں کی آمد کو روک دیا گیا ہے،لبنانی حکام

ہفتہ 29 فروری 2020 16:15

لبنان میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر تمام اسکول 8 مارچ تک بند
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) لبنان کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں احتیاطی اقدام کے طور پر تمام اسکولوں کو آٹھ مارچ تک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے پیش نظر وزیر تعلیم طارق المجذوب نے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اداروں میں نرسریز، پرائمری و سیکنڈری اسکولز، کالجز، جامعات اور پیشہ وارانہ انسٹی ٹیوٹس شامل ہیں۔لبنان میں کرونا وائرس کے ابتدائی تین کیسوں کی تشخیص اٴْن مسافروں میں ہوئی جو ایران سے فضائی پروازوں کے ذریعے آئے تھے۔ چین کے بعد دوسرے نمبر پر کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئی ہیں۔لبنانی حکام نے بتایا کہ کرونا کے پھیلاؤ سے متاثرہ ممالک سے لوگوں کی آمد کو روک دیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں چین، ایران، اطالیہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔اس فیصلے میں فضائی اور بحری راستوں سے آنے والے افراد شامل ہیں۔ تاہم لبنانی شہری اور لبنان میں مقیم غیر ملکی افراد سے اقدام سے مستثنی ہیں۔