ایمازون دریا میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک

کشتی میں 70 مسافر سوار تھے، 46 افراد کو بچایا لیا گیا ہے جبکہ کئی مسافر لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حکام

پیر 2 مارچ 2020 23:25

ایمازون دریا میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک
سائو پالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) برازیل میں ایمازون جنگلات سے گزرنے والے دریا میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق کشتی میں 70 مسافر سوار تھے، 46 افراد کو بچایا لیا گیا ہے جبکہ کئی مسافر لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

امدادی کارروائیوں میں ہیلی کاپٹر ، طیارے اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں ، برازیل کی بحریہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :