پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ مریض کی حالت بہتر،

بہترین نگہداشت ہو رہی ہے، حکومت عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیر اعظم کے معاون صحت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

منگل 3 مارچ 2020 11:18

پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ مریض کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) وزیر اعظم کے معاون صحت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے جس کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ مریض کی حالت بہتر ہے بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے مریض کا نام اور اس کے خاندان بارے معلومات شیئر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ حکومت عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔