تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں کورونا وائرس کے متعلق سیمینار کا انعقاد

جمعرات 5 مارچ 2020 16:58

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں نوول کرونا وائرس سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے ڈاکٹرز،سٹاف اور دیگر مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کے شروع میں ڈاکٹر وقاص راجہ نے کورونا وائرس کی علامات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا کورونا بخار کی علامات میں کھانسی،بخار اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہیں اور اگر کوئی مریض ان علامات کے ساتھ بیرونِ ملک سے واپس آیا ہے جس میں چین اور ایران سہرِفہرست ہیں تو اٴْس مریض کا تفصیلی چیک اپ ضروری ہے جبکہ کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی اموات تقریباً دو فیصد ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوٴْ کے لیے کھانسنے اور چھینکنے سے اجتناب کریں روزانہ پانچ بار وضو کریں اس سے وائرس سے بچاوٴْ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے لیے ماسک کا استعمال ضروری نہیں ہے البتہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کے دیگر عملہ چونکہ مریضوں سے ڈائریکٹ رابطہ میں ہوتا ہے اسلیے انہیں احتیاطی طور پر ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے۔