موہن جو دڑو ٹرین میں دوران سفر شانگلا ہل کا رہائشی 65 سالہ ضعیف شخص دم توڑگیا

جمعرات 5 مارچ 2020 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) روہڑی سے کوٹری جانے والی موہن جو دڑو ٹرین میں دوران سفر شانگلا ہل کا رہائشی 65 سالہ ضعیف شخص دم توڑگیا جس کی لاش لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر ایدھی انتظامیہ کے حوالے کردی، اس حوالے سے ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ نصرت بھٹو ریلوے اسٹیشن پر شانگلا ہل کا رہائشی 65 سالا ضعیف شخص دم توڑگیا جس کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی جس کے جیب میں سے قومی شناختی کارڈ اور کچھ پیسے ملے ہیں تاہم لاش ایدھی انتظامیہ کے حوالے کرکے ورثہ کو تلاش کیا جارہا ہے تاکہ وہ آکر متوفی کی لاش وصول کریں، دوسری جانب آخری اطلاع پر ورثہ کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔