
کورونا وائرس: یواے ای میں جمعہ اجتماعات10منٹ تک محدود رکھنےکی ہدایت
خطبہ جمعہ مختصر رکھا جائے اور خطبہ جمعہ کا موضوع ”پرہیزعلاج سے بہتر“ ہونا چاہیے، نماز جمعہ میں سورة فاتحہ اورمختصر آیات پڑھی جائیں۔ متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی جنرل برائے اسلامی امور،اوقاف کا ہدایت نامہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 5 مارچ 2020
21:25

(جاری ہے)
اسی طرح اماراتی ادارہ افتاء نے بزرگ، بچوں اور بیمار لوگوں کو جمعہ اجتماعات میں نہ جانے کی ہدایت کردی ہے کہ بزرگ بچے اور بیمار افراد نماز جمعہ کے اجتماعات میں جانے کی بجائے گھروں میں ہی نماز ادا کرلیں۔
وبائی امراض میں مبتلا افراد کا نماز جمعہ یا دیگر اجتماعات میں جانا شرعاً حرام ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے۔ جس کے بعد ملک سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاوند کچھ عرصہ قبل ایران گیا تھا جہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں میں کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تمام غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔ اسی طرح مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح خانہ کعبہ میں مطاف کو اسٹیریلائزیشن کے عمل کیلئے بند کیا گیا ہے تاہم خانہ کعبہ میں طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔ مسجد الحرام کی دوسری اور تیسری منزلوں پر طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
-
سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار
-
اسلام آباد لاہور موٹر وے پر مسافر بس سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
-
طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل؟ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل
-
وزیراعظم کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے پر سوالات اٹھا دیئے
-
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.